ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے کالا دھن رکھنے والوں پر ایف آئی آر درج کرناشروع کردیا

سی بی آئی نے کالا دھن رکھنے والوں پر ایف آئی آر درج کرناشروع کردیا

Thu, 08 Dec 2016 12:09:25    S.O. News Service

بنگلورو۔7؍دسمبر(ایس او نیوز) کالادھن رکھنے والوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے محکمۂ انکم ٹیکس کے بعد سی بی آئی نے سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجکٹ آفیسر جئے چندرا سمیت سات ملزمین کے خلاف سی بی آئی نے ایف آئی آر داخل کیا ہے۔ ان کے خلاف کرپشن اور دھوکہ دہی کی دفعات لاگو کی گئی ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ سی بی آئی نے اپنی تحقیقات کے دائرہ میں ریاست کے کچھ طاقتور سیاست دانوں کے پرائیویٹ سکریٹریوں کو بھی شامل کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ دو بینک منیجروں اور ایک اے ٹی ایم ایجنسی منیجر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیاگیا ہے۔اندرا نگر کی کرناٹکا بینک کے منیجر سوریہ نارائن ، دھنا لکشمی بینک کے منیجر اوما شنکر اور اے ٹی ایم ایجنسی سکیور انڈیا کے علاوہ چکریپا اور جئے چندرا کے نجی کنٹراکٹرس چندرا کانت، ابراہیم شریف، اور نذیر احمد کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تمام ملزمین نے فرضی آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات کا استعمال کرکے 13؍ کروڑ روپیوں کی رقم نئے نوٹوں میں حاصل کی۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے جئے چندرا اور نذیر احمد کو اپنی تحویل میں رکھا ہے۔


Share: